آبنائے ہرمز کی بندش: پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل کی ترسیل شروع کر دی
ریاض: آبنائے ہرمز کی بندش کے پیش نظر پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل کی ترسیل کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیول شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا ایک جہاز سعودیہ کے ینبع پورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں سے یہ جہاز 73 ہزار ٹن خام تیل لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔
شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کا ایک اور جہاز شالامار وار زون سے تیل لوڈ کرنے میں کامیاب ہوا اور فجیرا سے تیل لے کر کراچی روانہ ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہرمز کی بندش کے باعث پی این ایس سی کے دو جہاز کراچی اور چارٹر پی ایل کے لیے پہلے پھنس گئے تھے، تاہم بحر احمر کے راستے متبادل انتظامات کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری ہے۔
