ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد، اوگرا کا تردیدی اعلامیہ جاری

0

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے لاگو ہوتی ہیں اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں یا دعوے بے بنیاد اور غلط ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین ایل پی جی مقرر کردہ سرکاری قیمتوں پر ہی خریدیں اور اگر کہیں زیادہ قیمت وصول کی جائے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔اوگرا نے واضح کیا کہ ادارہ ایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت برقرار رکھنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.