جی ایچ کیو حملہ کیس کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل، سزاؤں کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
اسلام آباد: تحریک انصاف نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا تسلسل قرار دیا ہے۔
پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو منظم انداز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق پارٹی بانی عمران خان سمیت قیادت اور کارکنان کو مقدمات میں الجھا کر سیاسی عمل کو محدود کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کیس میں 47 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے اور پارٹی اس فیصلے کے خلاف تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔
