صدرِ مملکت آصف زرداری نے نویں وفاقی محتسب سے حلف لے لیا

0

اسلام آباد: صدر مملکت آٓصف علی زرداری   نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران مسٹر نوید کامران بلوچ سے بطور نویں وفاقی محتسب (وفاقی محتسبِ پاکستان) عہدے کا حلف لیا۔ نوید کامران بلوچ چار سالہ مدت کے لیے اس منصب پر فائز رہیں گے۔

نوید کامران بلوچ اس سے قبل اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، وفاقی سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری شامل ہیں۔ انہیں انتظامی و حکومتی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

حلف برداری کے بعد وفاقی محتسب نے صدرِ مملکت سے ملاقات بھی کی۔صدرِ مملکت نے نو منتخب وفاقی محتسب کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو انصاف تک رسائی بہتر بنانے، مقدمات کے جلد اور مؤثر فیصلے یقینی بنانے اور وفاقی اداروں میں بروقت شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کو ترجیح دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.