اسلام آباد:اپوزیشن اتحادتحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور اس حوالے سے مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والی مشاورتی نشست میں کیا گیا۔ اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ مشاورت کے دوران سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے اپوزیشن قیادت کو حکومت سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اتحاد کے فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے، جبکہ اپوزیشن قائدین رمضان المبارک کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔
