محی الدین وانی ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن تعینات

0

اسلام آباد: سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر تعینات کر دیا گیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے محی الدین وانی کی بطور ایڈہاک صدر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدانتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر کا استعفیٰ بھی وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئی تعیناتی کا مقصد فیڈریشن کے امور کو درست سمت میں لانا اور قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.