راولپنڈی قاسم آباد میں جرگہ کے دوران فائرنگ، 3 افراد قتل
راولپنڈی:قاسم آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جرگہ گھریلو تنازع کے حل کے لیے ہورہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو خواتین ایک مرد شامل ہے جبکہ 48 سالہ شخص اور ان کی 2 بیویوں کو قتل کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
