آئی ایم ایف پاکستان کیساتھ 20 ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لئے پر عزم

0

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب میں عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے ترقیاتی فریم ورک پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر توانائی، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، جبکہ قرض کے بدلے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے مختلف منصوبوں پر مؤثر اور بہتر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی معاشی اصلاحات کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیرِ سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے استفادہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.