لاہور میں بسنت کیلئے اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسیں ثقافتی رنگوں سے سجا دی گئیں، 3 روز مفت سفر کی سہولت

0

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بسنت کے موقع پر اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو خوبصورت ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے، جبکہ 6 سے 8 فروری تک بسنت کے تین روزہ جشن کے دوران شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ بسنت کے دنوں میں میٹرو بس، اورنج لائن، اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں میں شہری بلا معاوضہ سفر کر سکیں گے، تاکہ عوام جشنِ بہار میں آسانی سے شریک ہو سکیں۔

بسنت کے لیے ضلع لاہور اور پنجاب کی حدود سے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، تاہم دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکلز کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق بسنت کے تینوں دن موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ بادلوں کے ساتھ ہلکی ہوائیں چلیں گی، جس سے لاہور کے باسی موسمِ بہار کے اس روایتی تہوار کو بھرپور انداز میں انجوائے کر سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.