بنوں: پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

0

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈومیل چشمی روڈ پر پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ان کے ساتھی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، تاہم اہلکاروں کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے میریان میں نامعلوم افراد نے ایک رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پل کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں آمد و رفت متاثر ہو گئی۔

سکیورٹی اداروں نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.