سکارف قراقرم ونٹر لیوڈ سیزن 8 کا شاندار اختتام، ایس سی او ٹیم فاتح قرار

0

گلگت بلتستان میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیےسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی معاونت سے منعقد ہونے والا سکارف قراقرم ونٹر لیوڈ سیزن 8 آئس ہاکی فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

ایونٹ میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور ونٹرسپورٹس میں اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ میں ایس سی او ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اختتامی تقریب التت، ہنزہ (گلگت بلتستان) میں منعقد ہوئی، جہاں کھیلوں کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ونٹر لیوڈ سیزن میں ثقافت اور کھیلوں کا حسین امتزاج شائقین کے لیے خاص توجہ کا مرکز رہا۔

منتظمین کے مطابق سکارف کی یہ کاوش گلگت بلتستان میں ونٹرسپورٹس اور ایڈونچر ٹورزم کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، جس سے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع مل رہے ہیں بلکہ خطے میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔

شرکا اور تماشائیوں نے ایونٹ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید بین الاقوامی معیار کے ونٹر سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.