کراچی: سوئی سدرن کا گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل فراہمی کا فیصلہ
کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل فراہمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کو کھانا پکانے اور دیگر ضروریات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
