سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل

0

پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ انداز میں ردعمل دے دیا ہے۔ بھارت میں حال ہی میں ایک اور پاکستان مخالف فلم ’بارڈر 2‘ بنائی گئی ہے، جس میں مرکزی کردار سنی دیول نے ادا کیا ہے۔

فلم کی پروموشن کے دوران سنی دیول نے ایک پاکستانی مخالف ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا: “آواز کہاں تک جانی چاہیے، لاہور تک” تاہم لڑکھڑاتی آواز میں ادا کیے گئے اس ڈائیلاگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی صارفین نے سنی دیول کے ڈائیلاگ پر سخت ردعمل دیا اور کئی صارفین نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ اسی تناظر میں یاسر حسین نے بھی سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے سنی دیول کے ڈائیلاگ اور فلمی بیانیے پر تنقید کی۔

یاسر حسین کے طنزیہ تبصرے کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ ایک بار پھر پاک بھارت فلمی بیانیے پر بحث کا سبب بن گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.