فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

0

فیفا کے صدرجیانی انفنٹینو نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا، جسے وہ اب پورا کرنے جا رہے ہیں۔

جیانی انفنٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئے صدر آئے ہیں جو بہترین کام کر رہے ہیں اور پاکستان فٹبال کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ پاکستان کو فٹبال کے حوالے سے ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کھیل کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

فیفا صدر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی مضبوط فٹبال ٹیموں میں شامل ہو، اور اس مقصد کے لیے فیفا کی جانب سے تعاون اور عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ان کے اس اعلان کو پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.