آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان: 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتی صارفین ناخوش

0

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ پرومو”Mate We Are Ready” کے عنوان سے ریلیز کیا گیا، جس میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ کے جوش و جذبے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

پرومو میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھی دکھایا گیا ہے، جبکہ ویڈیو میں پاکستانی شائقین اور کرکٹ ماحول کو مثبت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

پرومو وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناخوشی کا اظہار بھی سامنے آیا ہے، جس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کی تیاریاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں، جہاں کھلاڑی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.