امریکی فوج نے وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

0

واشنگٹن: امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز امریکی فوجی دستوں نے وینزویلا کے تیل سے وابستہ ساتواں جہاز قبضے میں لیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو “بغیر کسی مزاحمت کے” اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم امریکی فوجی کمانڈ نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس بار بھی سابقہ واقعات کی طرح امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا ہے یا نہیں۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق وینزویلا کے تیل سے منسلک جہازوں پر امریکی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.