خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش و برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ، الرٹ جاری

0

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 جنوری تک ایک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

موسمی سسٹم کے زیرِ اثر خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث دریائے کابل اور اس کے معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کے لیے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادھر این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کوہائی الرٹ رہنے، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.