گوادر: کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق
گوادر: گوادر میں ہڈ گوٹھ کے مقام پر ایک مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے جیونی جا رہی تھی۔حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
