8 ماہ میں امریکہ  میں کوئی غیر قانونی داخلہ نہیں ہوا، پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں: صدر ٹرمپ

0

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہوا۔ پام بیچ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل امریکی معیشت بے جان ہو چکی تھی، تاہم آج امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، جو ان کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کر دیا گیا ہے اور امریکا نے اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا۔

خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی سمیت 8 جنگیں رکوانے کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں 8 بڑے تنازعات کو رکوانے میں کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ ان کی کوششوں سے کروڑوں جانیں بچیں، اور پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے ان کے بارے میں کہے گئے الفاظ کو انہوں نے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.