"یہ سرکس سے زیادہ کچھ نہیں، امریکہ ایران میں مداخلت بند کرے”: روسی مندوب کا سلامتی کونسل اجلاس پر تنقیدی حملہ

0

نیویارک/اسلام آباد:روسی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے "سرکس” قرار دیا اور کہا کہ اجلاس بلانا شرمناک ہے۔

روسی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کوعالمی امن کے لیے بلایا جانا چاہیے تھا، نہ کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں اور امریکی بیانات ایرانی عوام کی قومی سالمیت کے خلاف ہیں۔

روسی مندوب نے مزید کہا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے، اور ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کی حمایت میں وسیع پیمانے پر لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی خطے کو مزید بحران کا شکار کر دے گی۔

مزید برآں، روس نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے مسائل کے حل کے لیے پرامن اور مذاکراتی راستے اختیار کیے جائیں اور اس حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.