ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے وزارتِ خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم

0

اسلام آباد: ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی حفاظت اور سہولت کے لیے وزارتِ خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ سیل ایران کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی شہریوں سے متعلق امور کی نگرانی اور رابطہ کاری کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں بروقت معاونت فراہم کی جا سکے۔

دوسری جانب ایران میں تعینات پاکستان کے سفیرمدثر ٹیپو نے بتایا ہے کہ ایران میں موبائل اور لینڈ لائن فونز کے ذریعےبین الاقوامی کالز کی سہولت بحال ہو گئی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ایران میں مقیم پاکستانی شہری اپنے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دوبارہ رابطہ قائم کر سکیں گے۔

پاکستانی سفیر کے مطابق بین الاقوامی کالز کی بحالی ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے نہایت اہم اور مفید پیش رفت ہے، اور انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اہلِ خانہ سے رابطے میں رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.