ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر قابو پانے کے لیے فوری عملدرآمد کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاؤں پر عملدرآمد میں تاخیر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں مقدمات میں دی گئی سزاؤں پر عملدرآمد کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ خصوصی ٹیمیں عدالتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاؤں پر بروقت عملدرآمد کے لیے متعلقہ قانونی اور انتظامی اقدامات کریں گی۔ ٹیمیں اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ فوکل پرسن کے طور پر کام کریں گی اور کیسز کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ساتھ پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ بھی لیں گی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کا بنیادی مقصد سزاؤں پر عملدرآمد کے عمل کو مؤثر، شفاف اور بروقت بنانا ہے تاکہ منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں خصوصی ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی سربراہی میں کام کریں گی جبکہ ان میں انسپکٹر لیول کے افسران کو شامل کیا گیا ہے، جو متعلقہ کیسز کی قانونی پیروی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.