امریکہ نے مصر، لبنان اور اردن میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
واشنگٹن: امریکہ نے مصر، لبنان اور اردن میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس فیصلے کا مقصد اخوان المسلمین کی جانب سے تشدد اور عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اخوان المسلمین کے مالی وسائل روکنے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، اس اقدام کے بعد اخوان المسلمین کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت غیر قانونی ہوگی اور تنظیم کے ارکان پر امریکا میں داخلے کی بھی پابندی ہوگی۔یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کے تحت کیا گیا ہے۔
