آسٹریلیا نے بھارتی طلبا کے اسٹوڈنٹ ویزا کو ’ہائی رسک کیٹیگری‘ میں شامل کر دیا

0

سڈنی :آسٹریلیا نے بھارتی طلبا کے اسٹوڈنٹ ویزا کی جانچ پڑتال مزید سخت کر دی ہے اور بھارت کو اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے’ہائیسٹ رسک کیٹیگری‘میں شامل کر دیا ہے۔

یہ نئی درجہ بندی 8 جنوری 2026سے نافذ العمل ہو گئی ہے، جس کے تحت بھارت کو سادہ اسٹوڈنٹ ویزا فریم ورک (SSVF) میں ایویڈنس لیول 2 سے بڑھا کر ایویڈنس لیول 3 میں منتقل کر دیا گیا ۔

اس نئی پالیسی کے تحت بھارتی طلبا کی مالی حیثیت، تعلیمی پس منظر اور انگریزی ٹیسٹ کو زیادہ سختی سے پرکھا جائے گا، اور ویزا افسران کو دستاویزات کی فوری تصدیق اور تعلیمی اداروں سے براہ راست رابطے کا اختیار حاصل ہوگا۔

آسٹریلیا کی بین الاقوامی تعلیمی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو فل ہنی وُڈ کے مطابق، جعلی ڈگریوں کے معاملے کی وجہ سے امریکی، برطانیہ اور کینیڈا میں داخلہ نہ ملنے والے طلبا آسٹریلیا کا رخ کر رہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی پولیس نے 100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جعلی اسناد ضبط کی ہیں، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ بھارت کی بین الاقوامی تعلیمی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.