پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ کا 30 جنوری کو انعقاد متوقع
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے مزید دو ٹیموں کے سامنے آنے کے بعد اب شائقین کو ڈرافٹ کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے اس حوالے سے ابتدائی پلاننگ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ ڈرافٹ سے قبل تمام انتظامی معاملات جلد نمٹانے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے، جبکہ ڈرافٹ کے وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روزہ وقفے میں منعقد کیا جائے گا۔
