حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردار ہونے کو تیار: باسم نعیم

0

غزہ: حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے۔

ایک بیان میں باسم نعیم نے کہا کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ ایک بین الاقوامی منصوبہ بن گیا ہے، تاہم اسے اب رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

باسم نعیم نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں، اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں 10 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سے 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.