پنجاب میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع

0

لاہور: پنجاب میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزارتِ تعلیم پنجاب کے مطابق سوشل میڈیا پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 ترجمان وزارتِ تعلیم نے بتایا کہ عوامی مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے تعطیلات بڑھانے کے حق میں رائے دی، جبکہ 13 فیصد افراد نے 12 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کی۔وزیر تعلیم پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.