لاکھوں ڈالرز کی لابنگ بھی بھارت کو سفارتی شکست سے نہ بچا سکی
واشنگٹن :امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنی سفارتی ساکھ بحال کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ادا کیے، تاہم مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق *آپریشن سندور* کے دوران بھارت نے لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے روابط استوار کرنے کی کوشش کی، جبکہ بھارتی وفد نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے لیے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے دو مختلف لابنگ فرمز کو سہ ماہی بنیاد پر بالترتیب 1.8 ملین ڈالرز اور 75 ہزار ڈالرز ادا کیے، تاہم سفارتی سطح پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کی جا سکی۔
