بلوچستان: سی ٹی ڈی آپریشنز میں دہشت گرد گرفتار، 3 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی

0

کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال صوبے میں 730 سے زائد انسداد دہشت گردی آپریشنز کیے گئے، جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ 3 ماہ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پنجگور آپریشن میں اہم گرفتاری

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں اہم آپریشن کیا، جس میں دہشت گرد ساجد احمد کو گرفتار کیا گیا۔اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

دہشت گرد کے روابط اور پس منظر

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ساجد احمد بی وائی سی سے رابطے میں تھا اور اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے۔ساجد پنجگور سے تربت اسلحہ منتقل کر رہا تھا اورسوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں بھی کردار ادا کر رہا تھا۔

مزید دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی بلوچستان نے مزید تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں: خاران کے رہائشی سرفراز (پولیس کی ریکی کرنے پر گرفتار)

جہانزیب (فتنہ الہندوستان دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث)وبیزل (ایک کارروائی میں گرفتار) شامل ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق جہانزیب بیساک بروہی کا کارکن ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا مؤقف

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ہر قسم کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور صوبے میں امن و امان کے فروغ کے لیے انسداد دہشت گردی کے آپریشنز جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.