شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

0

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

یہ پیشرفت شراب اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آئی، جس کی کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور عدالتی کارروائی کے لیے مقررہ تاریخ پر پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا زبانی حکم سنایا۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.