اسلام آباد: ایم ٹیگ کی آخری تاریخ صرف 9 دن باقی، 15 جنوری سے بغیر ٹیگ گاڑیاں روکی جائیں گی

0

اسلام آباد:ایم ٹیگ (M-Tag) نصب کرنے کی آخری تاریخ تیزی سے قریب آ رہی ہے۔ اب تک 1,32,426 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا جا چکا ہے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,990 گاڑیاں ٹیگ ہوئیں۔

شہری آسانی سے M-Tag حاصل کر سکیں، اس مقصد کے لیے متعلقہ مراکز پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ 15 جنوری سے بغیر M-Tag والی گاڑیوں کو چیک پوسٹس پر روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم ٹیگ لگوانے کی اصل آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 تھی، تاہم اسلام آباد کے شہریوں کی پرزور درخواست پر یہ تاریخ بڑھا کر 15 جنوری کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.