بھارت میں محفوظ نہیں، کسی صورت ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے نہیں جائیں گے: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا دوٹوک اعلان

0

ڈھاکہ: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

آصف اکبر نے کہا، "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں ہماری حفاظت یقینی نہیں ہے۔ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلا دیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے، لیکن ہم اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کو مقدم رکھیں گے۔”

یہ فیصلہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا، جس کے بعد کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولرمستفیض الرحمن  کو لیگ سے باہر کر دیا۔ مستفیض الرحمان کو شاہ رخ خان کی ٹیم نے 9 کروڑ انڈین روپے سے زائد میں خریدا تھا، لیکن انتہا پسندوں کے دباؤ کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ریلیز کرنا پڑا۔

دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس کے بعد بھارت نہ جانے کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.