برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا

0

لندن: برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ باقاعدہ طور پر کھل گیا ہے۔ فلسطینی سفیر حسام زملوط نے اس موقع پر کہا کہ لندن میں سفارت خانے کا کھلنا تاریخی اور یادگار لمحہ ہے، اور یہ فلسطینی شناخت، عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ فلسطینی سفارت خانے کی عمارت پہلے فلسطینی مشن تھی، جسے اپ گریڈ کر کے اب سفارت خانہ بنا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.