فرانس کی خاتون اول کو ٹرانس جینڈر قرار دینے کے الزام میں 10 افراد مجرم قرار، 8 ماہ قید کی سزا

0

پیرس :فرانس کی خاتون اول بریجیٹ میکرون کو ٹرانس جینڈر قرار دینے والے 10 افراد کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق فرانس کی فوجداری عدالت نے بریجیٹ میکرون کے خلاف آن لائن غلط معلومات کی تشہیر کے الزام میں ملزمان کو سزائیں سنائی۔

مجرموں نے انٹرنیٹ پر دعوے کیے تھے کہ بریجیٹ کی پیدائش دراصل بطور مرد ہوئی تھی اور ان کا نام جین مائیکل ٹروگنیس تھا۔ عدالت نے 8 مردوں اور 2 خواتین کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دیا ہے۔ تمام کو8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے میں اضافی جرمانے، اکاؤنٹ معطلی اور لازمی آگاہی کورسز کا بھی کہا گیا ہے۔عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فرانس کی خاتون اول کا کہنا ہے کہ وہ بُلنگ کے خلاف جدوجہد میں خاص طور پر نوجوانوں میں ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.