کسٹمز انفورسمنٹ نے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا

0

کوئٹہ: کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ قلات اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔

ضبط کیے گئے سامان میں غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا شامل تھے جو کسٹمز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ملک میں منتقل کیے جا رہے تھے۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی قیمت، انشورنس اور فیریٹ کا تخمینہ 25 کروڑ 13 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

یہ کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جو اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر معاونت نے اس کامیاب کارروائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف انفورسمنٹ کی سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.