پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت اور تکنیکی تعاون میں اہم پیش رفت، بزنس فورم کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا
روم: پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت اور تکنیکی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے روم میں اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اطالوی ٹریڈ ایجنسی کے سربراہ ایلورینزو گالانتی نے دوطرفہ تکنیکی تعاون کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں فیصل آباد اور لاہور میں قائم اٹلی-پاکستان ٹیکنیکل سینٹرز کی کامیابی کو سراہا گیا اور زیتون کے شعبے میں زرعی ٹیکنالوجی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ماربل، زیتون کے تیل اور پنیر کی پیداوار کے لیے نئے ایگرو ٹیک سینٹرز کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں ممالک نے بزنس ٹو بزنس روابط کے فروغ اور 2026 میں اسلام آباد میں پاکستان-اٹلی بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا۔اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت 1.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ کی توقع ہے۔
