سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا

0

پشاور:سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے حلف لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

 دو روز قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، انہیں 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.