قطری وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور کا نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر عبدال عزیز الخلیفہ کا پیغام موصول ہوا ہے، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر الخلیفہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کی مسلسل حمایت اور علاقائی و عالمی سطح پر امن کے فروغ میں مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔
