ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے حالیہ اعلیٰ سطحی روابط، نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت کو پاک۔امریکہ تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دیا۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا۔اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی سیکٹرز میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.