وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت

0

لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ حکومت کی جاری معاشی اور مالیاتی اصلاحات نے معیشت کو نئی سمت دی ہے اور جدت و شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی وہ اہم شعبے ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کشش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کے لیے تجارت کا فروغ بھی ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزارتوں کو اہداف تفویض کر دیے گئے ہیں اور تمام دستیاب وسائل کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جاری منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں۔

’قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کر کے ان کو عملی شکل دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے تاکہ اپنے اہداف کی حصولی کے لیے ایک منظم انداز میں آگے بڑھا جاسکے۔‘

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کے روڈ میپ میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ان کی شمولیت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.