دورہ پاکستان: جنوبی افریقا نے تینوں فارمیٹ کےسکواڈز کا اعلان کردیا

0

جنوبی افریقا نے دورہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ کے سکواڈز کا اعلان کردیا۔پاکستان کے  دورے میں جنوبی افریقی ٹیم 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا کے مطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی میں اسٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں لہٰذا اب ان کی جگہ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں کیونکہ ان کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے اور ون ڈے میں میتھیو بریٹزکو عبوری کپتان کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔دوسری جانب ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے، انہیں اب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم پہلی سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیل رہی ہے اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 ین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی ہوگی جس کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ 2 میچز قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے بعد 3 ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد  کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.