بشریٰ بی بی کا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار
اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔
بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو چکر آنے اور سر میں درد رہنے کی شکایت کرتے ہوئے طبی معائنے کی استدعا کی تھی۔
جس کے بعد پمز ہسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم بشریٰ بی بی سے ملنے اور ان کا معائنہ کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بشریٰ بی بی نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔ مریضہ کے انکار پر پمزہسپتال کی 4 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم بشریٰ بی بی کا معائنہ کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
