کابینہ کمیٹی کا طویل المدتی ریذیڈنسی پالیسی کی منظوری، اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی
اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارتِ خارجہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طویل المدتی ریذیڈنسی پالیسی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد "فارنر (لانگ ٹرم ریذیڈنسی) آرڈر 2025” کی منظوری دی گئی۔ یہ اقدام پاکستان کی انویسٹمنٹ ویزا پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز کو راغب کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین ایف بی آر،سپیشل سیکرٹری فنانس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
