وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کی ملاقات

0

وزیراعظم  شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے  وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس  میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ  حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بحرین پاکستان کی درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ بحرین میں ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی میں ایک کردار ادا کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لئے تیز تر ویزہ پراسیسنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ بحرین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے جیسا کہ ہم بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں؛ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

 وزیر اعظم نے بحرین کے پولیس اہلکاروں کی نیشنل پولیس اکیڈیمی، اسلام آباد میں تربیت کے حوالے سے بھی پیشکش کی۔بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.