آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور کہیں شدید گرم رہنے کا امکان
اسلام آباد:آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ ، موہنجو داڑو 44، حیدر آباد، سکھر 42، ملتان، ساہیوال 38، کراچی 35،لاہور 34، اسلام آباد، پشاور 33،کوئٹہ، مظفر آباد 30 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔
