کراچی میں شدید گرمی، اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا
کراچی: شدید گرمی کے دوران اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیوکراچی، ملیر، کورنگی، اورنگی میں کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ منگھوپیر، سرجانی، سہراب گھوٹ، بلدیہ ٹاؤن اور ملیر میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
شہر کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ رپورٹ ہورہی ہے، لوڈ شیڈنگ کے باعث میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ بھی پریشان ہوگئے ہیں۔
