ایشین بیچ گیمز: پاکستان 4 تمغے جیت لایا، فائنل میں میدان مارلینے والے ایرانی پہلوانوں سے دلچسپ مقابلے
بیجنگ :پاکستان کے کھلاڑیوں نے چین کے شہر سانیا میں منعقد ہونے والے ایشین بیچ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 تمغے اپنے نام کر لیے۔
ریسلنگ کے مقابلوں میں اسد اللہ نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تاہم فائنل میں انہیں ایرانی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح انعام بٹ نے 90 کلوگرام ویٹ کلاس میں سلور میڈل جیتا جہاں فائنل مقابلے میں انہیں ایران کے پہلوان نے شکست دی۔ 70 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ نے کانسی میڈل حاصل کیا۔ وہ سیمی فائنل میں کرغزستان کے حریف سے ہار گئے تھے جس کے بعد انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انعام بٹ اور اسد اللہ نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی کیٹیگریز کے فائنلز تک رسائی حاصل کی۔ دونوں پہلوانوں نے گولڈ میڈل کے مقابلوں میں بھرپور مقابلہ کیا تاہم مضبوط ایرانی حریفوں کے خلاف معمولی فرق سے شکست کے بعد چاندی کے تمغوں پر اکتفا کرنا پڑا۔
