ایران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، آج اہم اعلان کروں گا،صدرٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم وہ اس اقدام کے ذریعے امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں، لیکن آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امریکا اپنی پالیسیوں پر خود فیصلہ کرتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران کی قیادت اور ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی رجیم کی بعض کارروائیاں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور معذوری کا سبب بنیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایران کے حوالے سے دن کے اختتام تک اہم معلومات سامنے لائی جائیں گی۔

امریکی صدر نے نیٹو اور اسپین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپین اپنی دفاعی ذمہ داریوں میں مطلوبہ حصہ نہیں ڈال رہا اور اس کی معیشت بھی دباؤ کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی کارروائیوں کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا میں طبی شعبے میں اصلاحات جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.