وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

0

لاہور:وزیرِ اعظم  شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے، جہاں انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ اور پاکستان کی اعلیٰ شخصیات نے انہیں الوداع کیا۔

پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے سہ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ترکیہ کے شہر انطالیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک، سفیر نیلوفر کیگسیز، ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان قایاترک اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کو الوداع کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ پر مشتمل تھا، جس کے دوران انہوں نے ان ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران خطے میں امن و استحکام، پاکستان کے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے فروغ اور تعاون کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.