متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی:پاکستان کی تصدیق

0

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ادائیگی مالیاتی ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل کے تحت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی مالیاتی اعتماد کو برقرار رکھنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 23 اپریل کو متحدہ عرب امارات کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہوگی، جس کے لیے انتظامات جاری ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق بڑے غیر ملکی قرضوں کی واپسی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی صورتحال پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.